Bike Ambulance Service To Start in Punjab , Pakistan

‏پنجاب حکومت کا موٹر بائیکس ایمبو لینس سروس کے اجراء کا فیصلہ۔‏
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کی منظوری دیدی
‏ٖلاہور سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا اجراء کیاجارہا ہے۔‏900موٹر بائیکس پر مشتمل نئی ایمبولینس سروس کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے 900 میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کئے جارہے ہیں۔موٹربائیکس ایمبولینس سروس گنجان آباد علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں خدمات کی فراہمی کیلئے موثر کردار ادا کرے گی۔موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے آغازکیلئے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔موٹربائیکس ایمبولینس سروس لاہور،راولپنڈی،ملتان،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان، سرگودھااورساہیوال میں ایمرجنسی خدمات فراہم کرےگی۔‏موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کارمرحلہ وارپنجاب کے ہرشہر تک بڑھایا جائے گا۔موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے بھرتی کئے گئے عملے کی جدید خطوط پر تربیت کا آغازہوچکاہے ‏موٹربائیکس ایمبولینس سروس ایمرجنسی میڈیکل سروس کے شعبے میں ایک شاندار اضافہ ہو گا۔ اس سروس کے آغاز سے عوام کو تنگ و تاریک گلیوں میں ایمرجنسی سروس کی سہولت ملے گی ‏موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کے ساتھ موبائل ورکشاپس بھی بنائی جائیں گی۔تنگ گلیوں اور محلوں میں کسی مصیبت، حادثے یا قدرتی آفت میں گھرے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے موٹربائیکس ایمبولینس کا نظام ممدومعاون ثابت ہوگا۔‏اس سروس کے اجراء سے جائے حادثات تک فوری رسائی ممکن ہوسکے گی۔اس سروس کے آغاز سے عوام کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔موٹربائیکس ایمبولینس سروس وہاں بھی پہنچ سکے گی جہاں عام ایمبولینس نہیں جاسکتی۔یہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی یہ سروس عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے شروع کی جا رہی ہے۔لاہور ڈویژن میں300،راولپنڈی100،ملتان100،گوجرانوالہ100،فیصل آباد100،بہاولپور50،ڈی جی خان50،    1/2‏سرگودھا 50 اور ساہیوال میں50 موٹر بائیکس ایمبولینس چلائی جائیں گی۔ وزیر اعلٰی پنجاب

Comments

  1. Lucky 15 Casino Slots - JtmHub
    Lucky 15 강릉 출장안마 Casino Slots. Lucky 세종특별자치 출장마사지 15 Casino Slots is a Casino on the web and it 김포 출장마사지 also 화성 출장샵 supports a collection of many 진주 출장샵 other casino games that

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog